10:11 , 16 مئی 2026
Watch Live

خواتین کے لیے مفت الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبے کا آغاز

خواتین کے لیے مفت الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبے کا آغاز
سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور آسان سفر دینے کیلئے 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹرسائیکلیں دینے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

 

وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے بتایا کہ خواتین ورکرز ویلفیئر بورڈ کی ویب سائٹ (https://wwbs.gos.pk/) پر آن لائن درخواست دے سکتی ہیں۔ قرعہ اندازی مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوگی تاکہ شفافیت قائم رہے۔ 20 سے 45 سال کی صنعتی خواتین اہل ہوں گی جبکہ 20 فیصد کوٹہ اقلیتی خواتین کیلئے مخصوص ہے۔

موٹرسائیکل حاصل کرنے والی خواتین کو یہ گاڑی سات سال تک رکھنی ہوگی اور 60 دن میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ہوگا۔

وزیر محنت نے کہا کہ خواتین آبادی کا نصف سے زیادہ ہیں اور ان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ یہ منصوبہ اخراجات کم کرنے، ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ اور خواتین کو خودمختاری دینے کیلئے ہے۔

شاہد تھہیم نے مزید کہا کہ اقلیتوں کیلئے مخصوص کوٹہ ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اس اسکیم کو بلاول بھٹو زرداری کی وژنری قیادت کی مثال قرار دیا اور اسے مساوات اور بااختیاری کی خاموش انقلاب کہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION